جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز کیلئے دو ویکسین منظور

محمد العبد العالی نے کہا کہ معدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کےلیے تیسری بوسٹر ڈوز کا لیا جانا ضروری ہے.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز کیلئے دو ویکسین منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ریاض : سعودی عرب کی وزارت صحت نے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کےلیے دو ویکسین منظور کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی جانب سے شہریوں کو کرونا کے مقابلے میں بہتر تحفظ فراہم کرنے کےلیے بوسٹر ڈوز کےلیے دو ویکسین منظور کی گئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز کےلیے فائزر اور موڈرنا کی منظوری دی گئی ہے لیکن ان میں سے کوئی ایک تیسری خوراک کے طور پر دی جائے گی۔

محمد العبد العالی نے کہا کہ معدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کےلیے تیسری بوسٹر ڈوز کا لیا جانا ضروری ہے، لہذا جو ویکسین کی دوسری خوراک چھ ماہ قبل لے چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز حاصل کرلیں۔

پاکستان

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پنجاب الیکشن ٹرنیونل کیس، سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کر لی

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بینچ کا متفقہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان باہمی مشاورت ہو چکی ہے،تنازعات باہمی مشاورت سے حل ہونے کے بعد اس پر مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔پہلے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان مشاورت ہو جاتی تو بہتر ہوتا۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے 12 جون کو پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کے لیے مزید 4 ججز کی تعینات کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈی جی آئی ایس آئی آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی  آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

عاصم ملک کا شمار پاک فوج کے انتہائی اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈ کرنے والے افسران میں ہوتا ہے جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وہ آپریشنل انٹیلی جنس سمیت کئی عسکری امور پر مہارت رکھنے والے افسر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں علاوہ ازیں وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی

نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ جبکہ 194 افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد  190 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll