جی این این سوشل

دنیا

سعودی ولی عہد نے نیا جدید شہر بسانے کا اعلان کردیا

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غیرمنافع بخش شہر‘‘کے نام سے نیا شہربسانے کا اعلان کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی  ولی عہد نے   نیا جدید شہر بسانے کا اعلان  کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت کے عرقہ نامی محلے میں  نیا جدید شہر  بسانے کا اعلان کیا ہے۔  سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا غیرمنافع بخش شہر ہوگا ۔ یہ  منصوبہ بند شہرعالمی سطح پرغیرمنافع بخش شعبے کی ترقی کانمونہ اور نوجوانوں اور رضاکار گروپوں کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی غیرمنافع بخش اداروں کے لیے ترقی کے عمل کی ایک تجربہ گاہ ثابت ہوگا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ایسی خدمات مہیاکرے گا جو شہر کی پیش کشوں سے فائدہ اٹھانے والے تمام افراد کے لیے پُرکشش ماحول پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

 یہ  شہزادہ محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی ڈیجیٹل ٹوئن ماڈل پرعمل پیرا ہوگا۔اس میں اکیڈمیز، کالج، مِسک اسکول ،کانفرنس سنٹر،سائنس میوزیم اورتخلیقی مراکزقائم کیے جائیں گے، جہاں سائنسی علوم اورنئے دورکی ٹیکنالوجی جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی)، آئی او ٹی اورروبوٹکس میں جدت پسندوں کے عزائم کی تکمیل کے لیے جگہ  فراہم کی جائے گی ۔

اس میں آرٹس اکیڈمی اور آرٹس گیلری بھی تعمیرکی جائے گی جس میں آرٹ تھیٹر، پلے ایریا، کوکنگ اکیڈمی اور مربوط رہائشی کمپلیکس ہوں گے۔ اس کے علاوہ شہر دنیا بھر سے کمیونٹی کی شراکت کو آگے بڑھانے کے لیے اختراعی کاروباری اداروں کی معاونت کے لیے سرمایہ کارفرموں اورسرمایہ کاروں کی میزبانی کرے گا۔

یہ منصوبہ بند غیرمنافع بخش شہر وادی حنیفہ سے متصل ارقہ محلے میں ولی عہد کی طرف سے وقف اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔

ایس پی اے کے مطابق شہرکا ماسٹر پلان انسان مرتکز اورجدید ڈیجیٹل میٹروپولس کا حسین امتزاج ہے۔جو پائیدار، پیادہ دوست ہے یعنی پیدل چلنے والوں کی سہولت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے اور پائیدارترقی کو فروغ دینے کے لیے اس کے کل رقبے کا 44 فی صد سے زیادہ سبزکھلی جگہوں کے لیے مختص ہو گا۔

یاد  رہے کہ امیر محمد بن سلمان سٹی، وادی حنیفہ کے بالمقابل عرقہ محلے میں ولی عہد کے پلاٹ پر تعمیر ہوگا، اس کا رقبہ 3 سے 4 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔

تفریح

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ،  شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی،  جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور  ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے  شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں  مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں  اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا

مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا  گیا ہے۔

مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح  رہے کہ  2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

 سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز  تین صفر سے اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف  با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24  شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔

کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن  نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll