ملک بھر میں آج سے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق خسرہ او روبیلا سے بچاؤ کی آج سے شروع ہونے والی مہم 27 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مہم میں سندھ کے ایک کروڑ 90 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔
دو ہفتے تک جاری رہنے والی مہم میں محکمہ صحت کے 386000 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 76 ہزار ویکسینیٹرز، اور ایک لاکھ 43 ہزار سوشل موبلائزر شامل ہیں -
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ویکسی نیشن کے لئے صوبے بھر میں 56 لاکھ سے زائد بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے دوران 6 ہزار8 سو ٹیمیں کام کریں گی۔ قومی مہم کے دوران لاہور میں 48 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔
مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔مہم سرکاری و نجی صحت مراکز ،عوامی مقامات اور تعلیمی اداروں میں شروع کی جائے گی۔ خسرہ اور روبیلا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کی مہم کے باعث بارہ سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کی مہم اس ماہ کی 27 تاریخ تک معطل رہے گی۔
خسرہ کی علامات
خسرہ زیادہ تر گرم ممالک میں موسم بہار کے دورانیے میں کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے، یہ بیماری بخار سے شروع ہوتی ہے، اس وائرس کے شکار ہونے کے بعد ابتدائی علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا، آنکھوں کا سرخ ہو جانا، ناک میں خارش، سر درد، کمر درد، کھانسی اور گلے میں درد ہونا شامل ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق خسرے کی علامات میں چہرے، گردن، بازوؤں اور جسم کی بیرونی جِلد کا سرخ ہونا اور چھوٹے چھوٹے بے تحاشا دانوں کا بننا شامل ہے۔ اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد قبض کی شکایت، بھوک کا ختم ہو جانا، بے چینی محسوس ہونا، غنودگی اور بے ہوشی کی سی کیفیت کا ہونا بھی عام بات ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ چند سالوں سے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں ہیں ، ہر بچے تک ویکسین کی رسائی ممکن بنائی جارہی ہے تاکہ ان بیماریوں کا روک تھام مستقل بنیادوں پر کیا جاسکے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل






