جی این این سوشل

پاکستان

عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کو پورے پاکستان میں ہروایا ہے۔عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو
عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے  میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ   آج ہم صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں،پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود ہیں،پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر میدان، ہر محاذ پر چیلنج کیا ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ   پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کو پورے پاکستان میں ہروایا ہے،حکومت نے کرم ایجنسی اور ڈسکہ میں دھاندلی کی، جو سب کے سامنے ہے،عوام، ممبران پارلیمان حکومت کے ساتھ نہیں، پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،ہم اپنے مشن میں کامیاب ہوں گے، اس کٹھ پتلی حکومت، وزیر اعظم کو گھر بھیجیں گے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ   پختونخوا کی اپوزیشن کیساتھ مل کر الیکشن لڑ رہے ہیں، یہ ہماری کامیابی ہے، اب حکومت کو ان کے گھر میں جا کر چیلنج کر رہے ہیں، متحد ہو کر حکومت کو چیلنج کریں گے، ن لیگ کے پنجاب سے سینیٹ کے ووٹ ہمارے لیے چئیرمین سینیٹ کے لیے فائدہ من ہونگے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی کا شکرگزار ہوں کہ وہ تشریف لائے،  پوری قوم کے لیے خوش خبری ہے کہ پی ڈی ایم چاروں صوبوں اور مرکز میں سینیٹ انتخاب میں متحد ہے، مشترکہ حکمت عملی کے تحت سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں، انشااللہ اچھے نتائج سامنے آئیں  گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ   یہ سمجھ رہے تھے یہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے کے ووٹ توڑیں گی، لیکن ہم سینیٹ الیکشن کے متحدہ طور پر کامیاب نتائج حاصل کریں گے، ملک بھر میں پی ڈی ایم عوام کی تنہا آواز ہے، کل اسلام آباد میں تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا، جہاں امن نہیں ہو گا وہاں معیشت نہیں ہو گی۔پی ڈی ایم ایک تحریک کا نام ہے، اخلاقی طور پر کوشش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کو نہ کاٹیں۔

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر

 لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج  دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔

لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔

بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے  پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے  ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔

دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ  4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت میں نماز استسقاء کا مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خشک موسم کا سلسلہ ختم کرے تاکہ سموگ کے باعث صحت کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll