Advertisement
ٹیکنالوجی

اب ٹویٹس پڑھنے کے بھی پیسے دینے ہونگے؟

کیلی فورنیا: ٹویٹر صارفین کو ان کے پسندیدہ اکاؤنٹ کو دیکھنے کیلئے سبسکرپشن چارجز لگانے کے طریقے پر غور کر رہا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 1st 2021, 10:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  ٹویٹر صارفین کو ان کے پسندیدہ  اکاؤنٹ کو  دیکھنے کیلئے سبسکرپشن چارجز  لگانے کے طریقے پر غور کر رہا ہے۔اس نئے فیچر میں جسے عارضی طور پر " سپر فالوز " کا نام دیا جا رہا ہے،اس کے تحت    مواد کے تخلیق کاروں کو ادائیگی کی جا سکے گی۔

اگرچہ فیچر ابھی دستیاب نہیں ہے ، تاہم ٹویٹر کے نمائندوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ آنے والے چند مہینوں میں اس کے  اعلان کرنے  کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

ٹویٹر اپنے سوشل میڈیا صارفین سے آمدنی  وصول کرنے کئی طریقے تلاش کر رہا ہے۔ جنوری میں اس نے نیوز لیٹر کمپنی "ریویو" خریدی ، جو اس کے اشتہار پر مبنی ریونیو ماڈل سے متفرق ہے۔

Advertisement
Advertisement