اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔


للہہ جہلم روڈ کیرج وے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے الیکشن کے بارے میں سوچنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، چین کی ترقی کا راز طویل المدتی منصوبہ بندی ہے، دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے، پتہ نہیں اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں خوفزدہ ہے، حیران ہوں! اپوزیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیوں نہیں کرتی، اپوزیشن وونٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی کیوں مخالف ہے۔ موجودہ حکومت نے برے حالات میں ملک کو سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر زرعی پیداوار بڑھانا ہو گی، ملک آگے تب بڑھتاہے جب آنے والی نسلوں کا سوچا جاتا ہے، موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا، آبادی بڑھ رہی ہے ملک کو پانی کی ضرورت ہے۔ 50 سال بعد ملک میں تین بڑے ڈیم بن رہے ہیں، آئندہ دس سال میں مزید دس ڈیم بنائیں گے۔ ہمیں ملک میں لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ قرض واپس کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں غربت کم ہوئی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، لندن بیٹھا شخص دکھ کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان کے حالات برے ہیں، انشاء اللہ ہم لوگوں کو مہنگائی سے باہر نکالیں گے، کورونا کے باعث مہنگائی صرف سردیوں تک ہے، تیل سمیت باہر سے جو چیزیں لیتے ہیں وہ سب مہنگی ہو گئی ہیں۔، غربت وہاں ہوتی ہے جہاں پیسے چوری کر کے باہر جاتا ہے، آنے والےدنوں میں بہت بڑا پیکیج لیکر آ رہے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے۔ میٹرو پر اربوں روپے لگانے سے قوم ترقی نہیں کرتی۔
ماحولیاتی آلودگی سے متعلق انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے سے لاہور میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ اڑھائی ارب درخت لگا چکے ہیں، دس ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔ جب ہم نے درخت لگانے کے منصوبے متعارف کرائے تو ہمارا مزاق اڑایا گیا، سابقہ حکومتوں میں جنگلات ختم کردیے گئے، نیشنل پارکس نہیں بنائے گئے، دنیا نے سابقہ حکومتوں کی تعریف نہیں کی۔ برطانوی وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے سمٹ میں پاکستان کی مثال دیتا ہے، جس پر اپوزیشن مزاق اڑا رہی تھی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 645 کلومیٹر جبکہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین برس میں 1750 کلومیٹر سڑکیں بنائیں گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے پانچ سالہ دور اقتدار میں سڑکیں تعمیر کرانے کے 2 ہزار ٹینڈرز ہوئے جبکہ ہمارے 3 سالہ دور میں 3 ہزار 238 کلو میٹر کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 3 گھنٹے قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- ایک گھنٹہ قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 14 گھنٹے قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل