جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن اپنی ضد چھوڑ دے،آپ ہمیں نہیں ہراسکیں گے،فواد چودھری

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، اپوزیشن اپنی ضدچھوڑ دے،آپ ہمیں نہیں ہراسکیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن اپنی ضد چھوڑ دے،آپ ہمیں نہیں ہراسکیں گے،فواد چودھری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں اپوزیشن کارویہ منفی رہا، آج پھر ثابت ہوگیا پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،  نوازشریف اینڈ کمپنی نےکرکٹ بھی اپنے ایمپائروں  کے بغیر نہیں کھیلی، اپوزیشن سے انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کی کوششیں کیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ  بیرون ملک 90لاکھ پاکستانیوں کوووٹ کا حق حاصل ہواہے، اپوزیشن قیادت انحطاط کاشکار ہے،  آئندہ عام انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین سےہوں گے،  ووٹنگ کا پرانا سسٹم ختم ہو گیا،  پاکستانیوں اور اوور سیز پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو آج کی شکست یاد رہے گی، چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی باتیں کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئیں، سینیٹ میں بھی حکومت کوبرتری حاصل ہے، اپوزیشن اپنی ضدچھوڑ دے،آپ ہمیں نہیں ہراسکیں گے، اپوزیشن نے شیڈول بنایاہوا ہے،ایک ہفتے فوج پرتنقید اگلے ہفتے مفاہمت، یہ کام تھکے ہوئے پہلوانوں کانہیں ہے،اپنی حکمت عملی بدلیں۔

کھیل

ناقص کارگردگی پربابر اعظم تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو، شائقین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناقص کارگردگی پربابر اعظم  تماشائیوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں

ناقص کارگردگی کی وجہ سے بابر اعظم پر تماشائیوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں باؤنڈری کے پاس کھڑے بابر اعظم  تماشائیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا،واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم نے کسی بھی تماشائی کو کوئی  جواب نہ دیا اور فیلڈنگ پر دھیان دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تماشائی بابر اعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پنجابی زبان میں  جملہ کہہ رہے تھے جس کا مطلب کچھ یوں بنتا    ہے’ بابر تمہاری ٹی ٹوئنٹی میں جگہ نہیں بنتی،تم واپس چلے جاو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دومیچوں میں بابراعظم نے محض 6 رنز بناسکے جبکہ اس دوران انہوں نے ایک کیچ بھی ڈراپ کیا ہے۔

گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 13 رنز سے ہر کر تین میچوں کی سیریزمیں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے  ٹی 20 انٹرنیشنل میں  اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن  گئے، انہوں نے 72  ٹی 20  میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔

کل سڈنی میں کھیلے گئے  تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

 سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔

حارث رؤف نے 72  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر  پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ حارث رؤف نے  کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر  کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے  2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین:امتحان میں ناکامی پر طالب علم کا ووکیشنل سکول پر چاقو سے حملہ،8 افراد ہلاک متعددزخمی

چین میں ووکیشنل اسکول پر طالب علم کے چاقو سے حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چاقو سے  حملے میں ہلاکتوں کا  واقعہ مشرقی صوبےجیانگسو کےایک ووکیشنل اسکول میں پیش آیا۔

چینی پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے  8 افراد ہلاک  جبکہ  17 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان اسی ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ  امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا۔

تحقیقات کے مطابق طالب علم  مبینہ طور پر اپنی انٹرن شپ  کے معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں ایک تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا  تھا جس کے نتیجے میں 35 افرادہلاک اور 43 قریب زخمی ہوگئے تھے۔

 بعد ازاں چینی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے 62 سالہ فین نامی  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور  اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll