یہ قانون سازی میری ذات کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے ہے،وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ قانون سازی میری ذات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔


تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم ایوان سے حکومتی اراکین کی لابی میں بھی گئے،جہاں وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ارکان سے گفتگو کی ، وزیراعظم نے اتحادی اور حکومتی خواتین ارکان سے بھی ملاقات کی، وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلوں کی منظوری پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے فنکشنل لیگ کی رہنما سائرہ بانو سے بھی ملاقات کی اور فنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ قانون سازی میری ذات کے لیے نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، اتحادی جماعتوں کا قانون سازی میں ساتھ دینے پر ان کاشکریہ ادا کرتا ہوں، آج صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپ سب نے اہم کردار کیا،سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، اب سمندرپار پاکستانیوں بھی انتخابی عمل کا حصہ بن سکیں گے۔
فنکشنل لیگ کی رہنما رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے بھی وزیراعظم کو مبارکباد دی، سائرہ بانو نے کہا کہ عوام کے مفاد میں کی گئی قانون سازی میں پہلے بھی ساتھ تھے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago





