جی این این سوشل

پاکستان

امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے:آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امن کے دور میں حقیقی تربیت جارحیت سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے:آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے کھاریاں  کورکی تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وارگیمز کے آپریشنل پہلوؤں کا بھی مشاہدہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے وی ٹی فور ٹینکوں کی شمولیت اور کارکردگی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ آپریشنل ڈرلز کی پریکٹس خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت بڑھاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے استقبال کیا۔

 

پاکستان

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی طبیعت ناساز  ، ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر

وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز، نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دوپہر ڈھائی بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس اب کل ہو گا ، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امنِ عامہ ، انسداد دہشتگردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتِ حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر غور کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں حج درخواستوں کی وصولی عمل شروع

حج 2025 کے لیے ملک میں  درخواستوں کی وصولی کا آغاز آج سے ہو گیا ہے،حج درخواستیں نامزدہ کردہ 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

حج درخواست کے ہمراہ 2 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی اور باقی واجبات یکم تا 10 فروری تک  ادا کرنا لازمی ہوں گے۔

ترجمان مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال سرکاری حج سکیم کا کوٹہ 89 ہزار 605 مختص ہے۔جبکہ  سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ اسکیم کی 5 ہزار نشستیں مختص ہیں۔ بیرون ملک سے امریکی ڈالرز میں یکمشت ادائیگی کرنا ہوگی۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ وزارت کے ڈیش بورڈ پر بینکوں کی سینکڑوں برانچوں کی کارکردگی کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ خواتین عازمین حج سرپرست کی اجازت سے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ بغیر محرم روانہ ہو سکیں گی۔  جبکہ حج کی اضافی سہولیات میں الگ فیملی رومز اور قربانی کی سہولت دستیاب ہوگی۔

سرکاری حج پیکیج میں فضائی ٹکٹ، کھانا، تربیت، مکتب، ویکسین شامل ہیں تاہم شدید نوعیت کے پیچیدہ امراض کے حامل اوور 12 سال سے کم عمر  افراد کو  حج کے سفر  اجازت نہیں ہو گی۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے  کہ درخواست گزاروں کو حج ہیلپ لائن، ویب سائیٹ، موبائل ایپ اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہر قسم کی مفصل رہنمائی میسر ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کا یوکرین کے بجلی گھروں پرفضائی حملہ، تمام نظام درہم برہم

حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا یوکرین کے  بجلی گھروں پرفضائی  حملہ، تمام نظام درہم برہم

روس فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوکرین کے شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔  روس کے جنگی طیاروں نے 120 میزائل داغے جبکہ 90 ڈرونز سے بھی مدد لی گئی، اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی سائرن بجائے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں جس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll