Advertisement

لاہور: مزنگ کے علاقے میں فائرنگ ، دو افراد قتل

لاہور: مزنگ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد قتل ، دو زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 19th 2021, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: مزنگ کے علاقے میں فائرنگ ، دو افراد قتل

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں  مزنگ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افرادقتل، دو زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے واقعے کا  نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔ ایس پی سول لائنز،ڈی ایس پی ،فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے پولیس افسران کو قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔ 

ادھر آئی جی پنجاب نے مزنگ میں شو روم پر فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے  سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement