Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان میں ٹک ٹاک کو ایک دفعہ پھر بحال کردیا گیا

اسلام آباد:  پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے یقین دہانی کے بعد ایپلیکشن کو بحال کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 20 2021، 4:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں ٹک ٹاک کو ایک دفعہ پھر بحال کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں ٹک ٹاک کو ایک دفعہ پھر بحال کردیا گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( پی ٹی اے)  کی جانب سے ٹک ٹاک کی بحالی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ( پی ٹی اے)   کا کہنا ہے کہ  ٹک ٹاک کی جانب سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے یقین دہانی کے بعد ایپلیکشن کو بحال کیا گیا۔

ٹک ٹاک  نے یقین دہانی  کرائی ہے کہ ٹک ٹاک پر مسلسل غیر قانونی مواد اپلوڈ کرنے والوں کو بلاک کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے ٹک ٹاک پر غیر قانونی مواد کی مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ  ٹک ٹاک پر 20 جولائی 2021 کو پابندی عائد کی گئی تھی۔

Advertisement