مبئی: بالی ووڈ اداکارعامر خان کی تیسری شادی کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق عامر خان نے رواں سال اگست میں اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کی خبر دے کر اپنے پرستاروں سمیت تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔
عامر خان اور کرن راؤ 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے آزاد راؤ۔ اس جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم دونوں کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔
کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کے فوراً بعد کریں گےکیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراؤں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

26 ارکان کی معطلی کامعاملہ: اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات بے نتیجہ ختم
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی تحریک پر سوالات: عالیہ حمزہ کا لاعلمی کا اظہار، قیادت سے وضاحت طلب
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کو مذاکرات کی میز پر لوٹنا ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں KPCIP منصوبے میں 32 ارب کا اسکینڈل، پی اے سی نے نوٹس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ کا رابطہ؛ ریلوے منصوبے اور علاقائی تعاون پر گفتگو
- 2 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 12 منٹ قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- ایک گھنٹہ قبل