ممبئی : بمبئی ہائی کورٹ نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے آریان کی ضمانت کے کیس میں ضمانت کے حکم کے ساتھ 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا ہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس آریان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ این سی بی کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ تمام ملزمان غیر قانونی کام کرنے کی مشترکہ نیت رکھتے ہیں ۔ عدالت نے مزید کہا کہ صرف اس لیے کہ آریان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور مونمُن دھمیچا ایک ہی کروز پر تھے، یہ خود ان کے خلاف سازش کے الزام کی بنیاد نہیں بن سکتا۔
بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہےکہ این سی بی تفتیشی افسر کے ذریعہ ریکارڈ کیےگئے تمام ملزمان کے اعترافی بیانات پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
خیال رہےکہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا ۔ جس کے بعد بمبئی ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکوں کے عوض آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی جس پر وہ 26 دن جیل میں رہنےکے بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں سے 31 افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

جمعیت علمائے اسلام کا 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ سیز فائر اور انتظامی فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت
- 5 گھنٹے قبل

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد 27 ویں آئینی ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ پیش کیا جائے گا
- 6 گھنٹے قبل















