جی این این سوشل

کھیل

بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور ان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست  کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ڈھاکہ : پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں بنگلہ دیش کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بنگلہ دیش کو تین صفر سے شکست دی تھی۔ اب تک کوئی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام نہ دے سکی ہے۔ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ اور آسڑیلیا کی ٹیموں نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور ان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست  کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید

عمران خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا ، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید

شیر افضل مروت کی بانی چیئرمین کی ملاقات سے انکار کی خبروں کی تردید

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے ملاقات سے انکار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے ملنے سے انکار نہیں کیا، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا

انہوں نے کہا کہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہوں نے منگل کو چھ افراد کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع دیا۔ پھر، بانی چیئرمین نے یہ بتانے کو کہا کہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کل ان سے مل سکتا ہوں۔ انشاءاللہ کل ان سے ملوں گا۔

واضح رہے کہ اپنے گزشتہ روز کے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بجلی چوری کے خلاف بڑا حکومتی کریک ڈاؤن

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 91 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی چوری کے خلاف بڑا حکومتی کریک  ڈاؤن

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 91 بلین روپے وصول اور 69 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اور بجلی چوری روکنےکیلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اووربلنگ سےشہریوں پربوجھ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائے، اووربلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

28 اپریل تا 5 مئی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.13 بلین وصول کیے پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور نئے ضم شدہ علاقوں سے 0.272 بلین وصول ہوئے ۔

ملک بھر سے 21 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی ۔متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب

لاہور : پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی ، قائم مقام گورنرپنجاب ملک محمد احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیےجائیں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll