جی این این سوشل

تجارت

ڈالر سستا ہو گیا

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے بحالی کے بعد پیر سے کرنسی مارکیٹ میں مثبت رجحان سامنے آرہا ہے۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 47 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

Dollar
Dollar

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 174.77 روپے سے کم ہوکر 174.30 روپے ہوگئی جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 176.30 روپے ہوگیا جوپیر کو 176.50 پر ٹریڈ کررہا تھا۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام کے بحالی کے حوالے سے اطلاعات کے بعد گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کچھ کمی آئی تھی تاہم  بعد ازاں قرض کی اجراء کی ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہونے پر ڈالر کی فروخت رک گئی جس سے ڈالر کی قدر گرنے کی رفتار بھی سست ہوگئی۔

سیکریٹری ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط جاری ہونے کے فوری بعد ڈالر 170 روپے کی سطح پر آسکتا ہے اور کچھ عرصے بعد اس قدر میں مزید کمی متوقع ہے۔

ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ڈالر کی قیمت 155 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔

 

تجارت

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سرسبز پاکستان اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کے لئے برازیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت قائم ہونیوالی کمپنی FONGROWنے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے مویشیوں کی نو نسلیں درآمد کرے گا۔

برازیل کے سفیرOlyntho Vieira نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی،ترجمان واپڈا

لاہور: منصوبے کی ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ نے گزشتہ روز اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

ترجمان واپڈا نے جاری بیان میں بتایا کہ ٹیل ریس ٹنل کے معائنہ کے بعد نیلم جہلم پراجیکٹ نے رواں ماہ کے آغاز میں بجلی کی پیدا وار دوبارہ شروع کی تھی۔پراجیکٹ سے پانی کی دستیابی کے مطابق لگاتار بجلی پیدا کی جارہی ہے، جو ماہِ رمضان میں دِن کے مختلف اوقات خصوصا سحر اور افطار کے دوران نیشنل گرڈ کو فراہم کی جارہی ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ لو فلو سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور سٹیشن کے آپریشن کی گزشتہ سال بحالی کی گئی،ٹیل ریس ٹنل کی انسپکشن کے لئے10 جنوری کو بند کیا گیا تھا،جس کے بعد ٹیل ریس ٹنل کی تفصیلی انسپکشن کی گئی۔بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل پینل نے بھی ٹیل ریس ٹنل کا معائنہ کیا۔

969 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کا نیلم جہلم اپنی نوعیت کا منفرد پن بجلی منصوبہ ہے،جس کا 90 فیصد حصہ زیر ِ زمین تعمیر کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll