اسلام آباد: نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ سے آڈیو معاملے پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔


نائب صدرمسلم لیگ (ن)مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو ٹیپ کے منظر عام پر آتے ہی پراپیگنڈا شروع ہو گیا، ثاقب نثار کی آڈیو جیسے ہی منظر عام پر آئی پراپیگنڈا شروع ہو گیا، ثاقب نثارآڈیوٹیپ کی فرانزک رپورٹ بھی ساتھ موجود ہے، آڈیو کو جھوٹ ثابت کرنے کی دن رات کوشش شروع ہو گئی۔
مریم نوازنے کہا کہ آڈیو منظر عام آنے کے بعد ثاقب نثار کا پہلا ردعمل تھا کہ آوازاُن کی نہیں، چینل کا شکریہ کہ اس نے فرانزک میں ثابت کردیا آواز ثاقب نثار کی ہے، جو جملے تقاریر سے سنوا دیے تو وہ تو ہو سکتا ہے کہ وہ ثاقب نثار کا کوئی تکیہ کلام ہو، پھر ثاقب نثار صاحب نے بھی کہا کہ ہاں ہاں میری تقریر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ دو تین جملے جن کا اصل مدعے سے کوئی تعلق نہیں ان پر بات کی گئی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارآڈیوٹیپ سے پتہ چل گیا کہ پاکستان میں انصاف کیسے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات ہے کہ ثاقب نثار صاحب اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہہ رہے، حکومتی وزرا ثاقب نثار صاحب کے دفاع میں ہلکان ہوئے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خاننے مہنگائی پر میٹنگ نہیں کی لیکن آڈیو آتے ہی ترجمانوں کا اجلاس بلالیا، ترجمانوں کو کہا گیا کہ لوگوں کو ن لیگ کا دور یاد دلائیں۔ انہیں پتہ ہے کہ اگر ثاقب نثار ایکسپوز ہوا تو یہ ایکسپوز ہوںگے ، ثاقب نثار صاحب سے کہوں گی اپنا دفاع خود کریں، یہ دفاع کرتے ہیں تو ثاقب نثار کیس اور خراب ہوتا ہے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک گھنٹہ قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل






