جی این این سوشل

پاکستان

ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کروانے سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست ایڈوکیٹ سلیم اللہ خان نے دائر کی ،   درخواست آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ،سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ   ای وی ایم سے متعلق ہونے والے ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  17 نومبر کے اجلاس میں 33 بل منظور کئے گئے، منظور کئے گئے بلوں پر پارلیمان میں کوئی بحث نہیں کی گئی، منظور ہونے والی ترمیم آئین کے بر خلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  ای وی ایم ترمیم سے ملک میں دھاندلی کا دروازہ کھلے گا، ای وی ایم سے حکمران جماعت کو فائدہ ہو گا ، ترمیم سے آئین کے بر خلاف الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کر دی گئی ہے، ترمیم میں ووٹ ڈالنے کے اورسیز کے اختیارات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے  صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج (جمعہ) کی شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے کسٹم اہلکار وں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے  کسٹم اہلکار  وں کی یاد  میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: ڈی آئی خان میں شہید ہونے والے پانچ کسٹمز اہلکاروں کی یاد میں جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

محکمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسٹم حکام کو 18 اپریل کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے شہید کیا گیا تھا۔


تعزیتی ریفرنس میں چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ ممبران اور افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آر، ممبران اور افسران نے شہداء کی عظیم قربانی کو سراہا اور فاتحہ خوانی کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll