اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، قومیں غریب اس وقت ہوتی ہیں جب ان کے ملک کاسربراہ چوری کرے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کل آڈیو ٹیپس پر بات ہورہی ہے،ٹیپس میں ججزکے نام آرہے ہیں،لیکن شریف خاندان 4فلیٹس کا جواب دینے کے بجائے سب کو برا بھلا کہہ رہےہیں،انہوں نےعدلیہ ، فوج کو برا بھلا کہا مجھے کہتے ہیں یہ توبہت ظالم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لندن میں 4مہنگے فلیٹس مریم صفدر کی ملکیتی ہیں، 2016میں پاناما کیس آیا اس میں نوازشریف کانام بھی آیا، پوچھا لندن کے فلیٹس کہاں سے آئے تو پہلے آیا کیوں نکالا،دوبارہ پوچھا لندن فلیٹس کہاں سے آئے پھر عدلیہ کو نشانہ بنایا گیا،یہ مجھے بھی سپریم کورٹ لیکر گئے میں نے ایک ایک چیزدی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی گئی تھی،جس قوم میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم ختم ہوجاتی ہے،جس قوم کی اخلاقیات ختم ہوجائے وہ قوم ختم ہوجاتی ہے،قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چوری کو برا نہ سمجھا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی انسان شارٹ کٹ سے بڑا آدمی نہیں بن سکتا، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر انسان اوپر چلا جاتا ہے،کامیاب وہ شخص ہوتا ہے جو بڑی سوچ اور بڑا خواب رکھتا ہے اور پھر ہار نہیں مانتا،بڑی سوچ رکھنے والا شخص ہی بڑا آدمی بن سکتا ہے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 39 منٹ قبل

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
- 4 گھنٹے قبل

بنوں: پولیس کی بروقت کارروائی ، چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام، 3خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

سانحہ کار ساز کو 18 برس بیت گئے ، المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ
- 4 گھنٹے قبل

سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاء خراب ہونے لگیں
- 5 گھنٹے قبل
اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد آج دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گا،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
گزشتہ روز بڑے اضافےکے بعد سوناآج اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
- 3 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل