Advertisement
پاکستان

آرمی چیف سے برطانیہ کے پاکستان کیلئے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

راولپنڈی : ڈائریکٹر برٹش کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس برائے افغانستان، پاکستان، اور ایران نیجل کاسے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 25 2021، 1:36 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف سے برطانیہ کے پاکستان کیلئے نمائندہ خصوصی کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سےبرطانیہ کے افغانستان  اور پاکستان کیلئےنمائندہ خصوصی نے  ملاقات کی ہے، باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان میں ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں برطانیہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے، برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، افغانستان میں انسانی المیہ کو روکنے کے لیے عالمی کوششوں کے اشتراک اور افغان عوام کی اقتصادی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے،  افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  برطانوی نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ، برطانوی نمائندے نے بارڈرمینجمنٹ اورعلاقائی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Advertisement