Advertisement

بنگلہ دیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

ڈھاکہ : بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 26th 2021, 1:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے 

مقامی  میڈیا کے مطابق زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق  زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

 زلزلےکےجھٹکےمیانماراوربھارت میں بھی محسوس کیےگئے  ہیں ۔ تاحال ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ٹیسٹ سیریز کےلیے چٹاگانگ میں موجود ہے، منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم منصور رانا نے کہا ہے کہ الحمدﷲ، سب ٹھیک ہے۔

Advertisement