جی این این سوشل

کھیل

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چٹا کانگ: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے یاسر علی جبکہ پاکستان کی جانب سے 22 سالہ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق کو کپتان بابر اعظم نےگرین کیپ دی۔  پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان محمد رضوان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، ساجد خان اور فہیم اشرف شامل ہیں جبکہ سعود شکیل، امام الحق، سرفراز احمد، محمد نواز، زاہد محمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

پاکستان

جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اختلافی نوٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شاہد وحید کا  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ آرٹیکل 191 کا سہارا لینے کی اجازت ملی تو عدالتی معاملات میں بذریعہ آرڈیننس بھی مداخلت ہوسکے گی، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائر اختیار تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کی تین رکنی کمیٹی پریکٹس اینڈ پروسیجر میں موجود خامیوں کو رولز بنا کر درست نہیں کر سکتی، اگر ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اسکی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اگر کمیٹی کے دو ارکان چیف جسٹس کو صوبائی رجسٹری بھیجنے کا فیصلہ کریں تو کیا ہوگا؟چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں انہیں دوسرے صوبے بھیجنے کے نتائج سنگین ہونگے۔

جسٹس شاہد وحید کے مطابق اگر ایک رکن بیمار اور دوسرا ملک سے باہر ہو تو ایمرجنسی حالات میں بنچز کی تشکیل کیسے ہوگی؟ قانون میں ان سوالات کے جواب نہیں، نہ ہی ججز کمیٹی ان کا کوئی حل نکال سکتی ہے، آئین کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت میں ہی ممکن ہے، ججز کمیٹی انتظامی طور پر کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےپاکستان میں ترکمانستان کےسفیرعطاجان نورلیوپچ مولاموف نےملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نےترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ  کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سینیٹر پرویز رشید ، سینئروزیر مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز دی گئی۔ ترکمانستان کے سفیر نے تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہے۔ پنجاب میں توانائی ، انڈسٹری ، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، ایگریکلچر اور لائیو سٹاک سیکٹر میں تجارت بڑھا سکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll