سپر اسٹار رجنی کانت بھی دعوت کے باوجود دی کپل شرما شو میں شریک نہیں ہوئے جبکہ لتا منگیشکر کو بھی کئی بار شو میں مدعو کیا گیا لیکن انہوں نے ہر بار ہی دعوت کی پیشکش ٹھکرا دی۔


نئی دہلی: بالی وڈ کے کچھ ایسے بڑے نام بھی ہیں جو اب تک بھارت کے معروف پروگرام “دی کپل شرما شو” میں شریک نہیں ہوئے۔
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو میں تقریباً تمام ہی بالی وڈ کے اداکار شریک ہو چکے ہیں اور یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے بالی وڈ فلموں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس شو میں امیتابھ بچن، اکشے کمار سمیت بیشتر اداکار شریک ہو چکے ہیں۔
بالی وڈ کے کچھ ایسے نام بھی ہیں جو بار بار دعوت کے باوجود کپل شرما کے شو میں نہیں آئے۔ کپل شرما 2013 سے کامیڈی شوز کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس دوران عامر خان کی کئی بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں لیکن وہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے ایک بار پھی شور میں شریک نہیں ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق عامر خان کو کئی بار شو کی دعوت دی گئی لیکن ہر بار انہوں نے یہ کہہ کر شو میں آنے سے انکار کر دیا کہ وہ کسی بھی شو میں اپنی فلموں کی تشہیر نہیں کریں گے۔
کپل شرما شو میں پاکستان، ویسٹ انڈیز سمیت دیگر کئی لیجنڈ کھلاڑی شریک ہو چکے ہیں لیکن اب تک بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی شو میں نہیں آئے جبکہ انہیں بھی کئی بار شو میں آنے کی دعوت دی جا چکی ہے۔
بھارت کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر بھی اب تک کپل شرما کے شو میں شریک نہیں ہوئے جبکہ کافی عرصے سے شو کا حصہ رہنے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے بھی ٹنڈولکر کو دعوت دی گئی لیکن وہ نہیں آئے۔
سپر اسٹار رجنی کانت بھی دعوت کے باوجود دی کپل شرما شو میں شریک نہیں ہوئے جبکہ لتا منگیشکر کو بھی کئی بار شو میں مدعو کیا گیا لیکن انہوں نے ہر بار ہی دعوت کی پیشکش ٹھکرا دی۔

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 5 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 4 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 3 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 4 گھنٹے قبل