جی این این سوشل

تجارت

پی ٹی اے نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی

اسلام آباد:  پی ٹی اے نے آئوٹ گوئنگ کال صفر اعشاریہ 70 پیسے سے کم کرکے صفراعشاریہ 50 پیسے فی منٹ کر دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی اے نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی (پی ٹی آئی) ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ یکم جنوری 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 0.70 روپے فی منٹ سے کم کر کے 0.50 روپے فی منٹ کر دیا ہے، ایم ٹی آر میں کمی سے صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  نیٹ کالوں کے کم نرخوں کے ذریعے مارکیٹ کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا، چھوٹے آپریٹرز کوبڑے آپریٹرز کو کی جانے والی ادائیگیوں میں بھی  فائدہ ہوگا، جولائی 2021 میں مشاورتی مقالہ جاری کیا تھا،مقالے میں پتہ چلا پاکستان میں موجودہ ایم ٹی آر خطے میں رائج ایم ٹی آرز کے بینچ مارکنگ نتائج سے زیادہ ہے، ٹیلی کام آپریٹرزکی طرف سے موجودہ ٹرمینیشن ریٹس پر نظرثانی کی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، مقامی،طویل اور بین الاقوامی کالز کے لیے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا۔

پی ٹی اے کے مطابق  جنوری سے جون 2022 تک ایم ٹی آر 0.50  روپے فی منٹ ہوں گے، جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 0.40 روپے فی منٹ ہونگے، جولائی 2023 کے بعد ایم ٹی آر 0.30  روپے فی منٹ ہوں گے۔

پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا۔

جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو پورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی، اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پی سی بی چیئرمین نے تشکیل نو کرتے ہوئے اراکین کی تعداد بڑھادی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ویمنز ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے اسے 7 ارکان تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو ری اسٹرکچر کیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی، نئی چیز یہ ہے کہ اب سلیکشن کمیٹی کا کوئی چیئرمین نہیں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری اعلامیے کے مطابق اسماویہ اقبال اور مرینہ اقبال کے علاوہ مینز سلیکشن کمیٹی کے اراکان سابق کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق اور بتول فاطمہ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گی، اسی طرح ہیڈکوچ اور کپتان بھی اسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
محسن نقوی  نے بتایا کہ وہاب ریاض،محمد یوسف،عبدالرزاق اور اسد شفیق کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، کپتان اور ہیڈ کوچ بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ڈیٹا اینالسٹ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، محمد یوسف انڈر 19 کے بھی ہیڈ کوچ رہیں گے۔
نئی سلیکشن کمیٹی کا فوری کام انگلینڈ کے آئندہ دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا انتخاب کرنا ہوگا، جہاں وہ 11 سے 29 مئی تک تین ٹی 20 اور آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کے تین میچز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز سے حالیہ0-3 کی شکست کے باوجود، پاکستان اس وقت 10 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ 2022-25 میں پانچویں پوزیشن پر ہے۔ اس چیمپئن شپ کی ٹاپ پانچ ٹیمیں، میزبان بھارت کے ساتھ، آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ باقی ٹیمیں خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے بھی روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا، جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll