روس: سائبریا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق سائیبیریا میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 46 کان کن اور 6 ریسکیو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور 90 کے قریب کان کن ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ادارے کے مطابق امدادی کارروائی میں کان سے 38 کان کنوں کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 100 سے زائد افراد کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے جن میں 52 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکے تھے ،ہلاک ہونے والوں میں 46 کان اور 6 ریسکیو اہلکار جب کہ زخمیوں میں 38 کان کن اور 11 ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔
امدادی کارروائی کے دوران امدادی کارکنوں کوئلے کی کان سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص ملا ہے ۔
گورنر سرگئی تسیویلیوف نے کہا کہ زندہ بچ جانے والا شخص لِسٹویازنیا کان میں پایا گیا اور اسے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔جبکہ اس مقام پر دیگر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
یہ 2010 کے بعد روس میں کان کا سب سے مہلک حادثہ تھا، جب اسی کیمیروو کے علاقے میں راسپڈسکایا کان میں دو میتھین دھماکوں اور آگ لگنے سے 91 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل





