راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کے زیر اہتمام اور زیر انتظام قمری استور میں علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ منعقد کیا گیا جس میں لوگوں اور جوانوں کی خصوصی دلچسپی اور شرکت۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام مقامی لوگوں بلحوص نوجوانوں کےلئے منعقد کیے گئے تین روزہ قمری میلہ اختتام پذیر ہوگیا، پاک آرمی کے زیر اہتمام اور زیر انتظام قمری استور میں علاقے کی تاریخ کا سب سے بڑا میلہ منتعقد کیا گیا،جس میں لوگوں اور جوانوں نے خصوصی دلچسپی دکھائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میلے میں کرکٹ، والی بال، رسا کشی، ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، گھوڑوں کی دوڑ، بھیڑ اٹھانے کی دوڑ، بوری کی دوڑ، بز کاشی اور دیگر کھیلوں اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، علاقے کے مکینوں اور ضلعی انتظامیہ کو برف پوش پہاڑوں میں استعمال ہونے والے سازو سامان اور ہتھیاروں سے آگاہی دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا مقصد علاقے کے باسیوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا اور مقامی لوگوں اور پاک فوج کے درمیان خیر سگالی کا رشتہ مضبوط کرنا تھا اور مقامی لوگوں اور پاک فوج کے درمیان خیر سگالی کا رشتہ مضبوط کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع استور کی ضلعی انتظامیہ نے میلے کے اہتمام میں پاک فوج کی بھرپور تعاون کی اور دور دراز علاقوں سے لوگوں کومیلےتک رسائی میں مدد فراہم کی، اس میلے کے دوران ضرورت مند لوگوں کےلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، جس میں 103 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی، فیسٹیول کو مقامی لوگوں کی طرف سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی، جس میں طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 11 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 13 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 13 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 8 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 10 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 13 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago



