جی این این سوشل

علاقائی

کراچی : نیشنل ہائی وے پر منی بس اور کوسٹر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

کراچی: نیشنل ہائی وے پر منی بس  اور کوسٹر میں تصادم کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی : نیشنل ہائی وے پر منی بس اور کوسٹر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی  این این کے مطابق  نیشنل ہائی وے پر ملیر سے پورٹ قاسم جانیوالی  تیزرفتار کوسٹر منی بس  سے جاٹکرائی ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ،  حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں ۔

حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر میں نجی کمپنی کے ملازم سوار تھے،  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 

 

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll