کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ، اسد عمر کی شہریوں سے ویکسی نیشن لازمی کروانے کی اپیل
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہےکہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون بے حد خطرناک ہے اس کے خلاف ویکسی نیشن ہی بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔


اسلام آباد میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا کا نیا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے جو دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور پاکستان میں آئے گا، اسے روک نہیں سکتے۔ البتہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ہمیں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کر کے اس کا خطرہ کم کرنا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ اس نئی قسم سے متعلق این سی اوسی نے کچھ فیصلے کیے ہیں، ہائی رسک ایریا میں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے ساتھ کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لانے اور موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پانچ کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ تقریباً تین کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔ ہائی رسک ایریا میں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسی نیشن ہی بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ایسے لوگوں کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جن کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے ویرئینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں ، این سی او سی میں تمام فیصلے مستقبل کو سامنے رکھ کر کیے جائیں گے۔ پاکستان میں ویکسینیشن کے باعث کئی ہفتوں سے کورونا کی شرح کم رہی، کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لانے اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جن تین کروڑ پاکستانیوں نے ایک ڈوز لگوا لی ہے وہ آج ہی دوسری ڈوز لگوائیں، اگلے دو سے تین دن میں ویکسینیشن کی بڑی کمپین شروع کررہے ہیں۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں،تمام اقدامات کر کے کورونا کی نئی قسم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق باہر سے آنے والوں کیلئے مزید اقدامات کرنے جارہے ہیں، ہم احتیاط کر کے نئے ویرئینٹ کے اثرات کم کرسکتے ہیں، لیکن اسے روک نہیں سکتے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ وائرس کی جینیتاتی تبدیلیاں بہت آرہی ہیں یہ زیادہ خطر ناک ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون کے داخلے کو مشکل بنانا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے، کروڑوں ویکسین لگا چکے، ابھی کروڑوں باقی ہیں۔

اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
- 4 hours ago

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل مد مقابل، جویلین تھرو میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے
- 2 hours ago

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 5 hours ago

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 6 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمادسے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
- 3 hours ago

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
- an hour ago

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- 4 hours ago

سکھ یاتریوں کا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے سے روکنے کی شدید مذمت
- an hour ago
نادرا کا فنگر پرنٹس کے مسئلے سے دوچار معمر افراد کے لیے فیس ریکگنیشن سسٹم لانے کا اعلان
- 2 hours ago

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی ڈیل کرکے نہیں بلکہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے، سلمان اکرم راجہ
- 2 hours ago

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago