تجارت
خام تیل کی قیمت میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی معیشت ایک مرتبہ پھر کورونا کے زیر اثر آگئی ہے، عالمی منڈی میں چند روز قبل جہاں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالر فی بیرل کے درمیان تھیں جس میں نمایا کمی ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل ’ ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ‘ کی قیمت 71 ڈالر 34 سینٹس فی بیرل ہوگئی ہے، اسی طرح لندن برینٹ خام تیل کی قیمت 75 ڈالر 53 سیئنٹس فی بیرل پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے تک دنیا بھر کے ممالک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے باعث مہنگائی کی شدید لپیٹ میں تھے، امریکا اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے اپنے ذخائر سے 5 کروڑ بیرل خام تیل مارکیٹ میں لے آیا تھا تاہم اس کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی تھی۔
گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے جہاں عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا وہیں پاکستان کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اس سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
دنیا
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی
تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے
امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی تنظیم پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔
تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔
پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔
پاکستان
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔
نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ درخواست میں سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔
اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔
تجارت
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
لک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
تفریح 23 گھنٹے پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
وی پی این کے بغیرآئی ٹی انڈسٹری کا چلنا ناممکن ہے ، چئیرمین پی ٹی اے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
علاقائی 2 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ