Advertisement

چینی فوجی مشقیں: تائیوان کیساتھ  کشیدگی میں اضافہ، لڑاکا طیارے آمنے سامنے 

تیپائی : تائیوان کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ 27 چینی لڑاکا طیارے فوجی مشقوں کے نام پر ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے جس پر ملک کی فضائیہ کو متحرک کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 29 2021، 8:55 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چینی فوجی مشقیں: تائیوان کیساتھ  کشیدگی میں اضافہ، لڑاکا طیارے آمنے سامنے 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق چین کے لڑاکا طیاروں نے تائیوان کی فضائی حدود پر مشقیں کیں جس پر تائیوان کے طیاروں نے بھی اُڑان بھری اور ایک موقع پر دونوں ممالک کے طیارے آمنے سامنے آگئے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے ہیں۔

تائیوان کے وزیردفاع چیو کیو چینگ کا کہنا ہے کہ  چینی فضائیہ نے فوجی مشقوں کے بہانے کسی قسم کی جارحیت کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔   گزشتہ روز 27 چینی لڑاکا طیارے فوجی مشقوں کے نام پر ہماری فضائی حدود میں داخل ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ چین ان حربوں کے ذریعے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے  لیکن ہم بھی  جوابی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز  چین کے 27 طیارے جن میں  18 لڑاکا اور 5 جوہری صلاحیت کے حامل H-6 بمبار طیارے شامل تھے،  تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون ’’اے ڈی آئی زیڈ‘‘ کے انتہائی قریب فوجی مشقیں کیں۔

تائیوان کے وزیر دفاع  نے پارلیمنٹ میں کہا کہ  چین  کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم نے چینی طیاروں کو خبردار کرنے کے لیے جنگی طیارے بھی بھیجے اور دفاعی فضاعی نظام بھی تعینات کیا گیا ہے۔

کشیدگی میں اضافے کا تازہ ترین واقعہ امریکی کانگریس کے ایک وفد کے جزیرے پر آیا ہے، جو اس ماہ تائیوان کی حمایت میں دوسرا  وفد ہے۔دوسری جانب  چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر تائیوان کو طاقت کے ذریعے واپس لے لیا جائے گا۔

Advertisement