دنیا
پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازیں بڑھا دیں
سعودی عرب کے لیے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہفتہ وار پروازیں بڑھا دی گئیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہفتہ وار پروازیں بڑھا دی ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے اجازت کے بعد پی آئی اے نے ہفتہ وار پروازیں 35 سے بڑھا کر 45 کر دی ہیں۔
سعودی عرب جانے والے مسافروں کا پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز کے اسلام آباد کے دفاتر کے باہر روز بروز رش بڑھنے لگا۔ لیکن صرف انہی مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹکٹیں فراہم کی جارہی ہیں جو سعودی عرب سے ریٹرن ٹکٹ بک کرواکر آئے تھے۔
یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد پی آئی اے کے سعودی عرب کے لیے چلائی جانے والی 12 دسمبر تک تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے تھے جن میں تقریباً 9 ہزار مسافروں کو پاکستان سے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو روز میں ریٹرن ٹکٹس کے علاوہ نئے ٹکٹس خریدنے والے مسافروں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے پروازوں میں اضافہ کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ اب امید ہے کہ مزید پروازوں کے بعد کافی حد تک مسئلہ کم ہو جائے گا جس سے ٹکٹس کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔
پاکستان
کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے
پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔
پاکستان
پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے مالی نقصان کے باعث شالیمار ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: ریلوے ذرائع

لاہور: پاکستان ریلوے نے ایک حالیہ فیصلے میں مشہور شالیمار ایکسپریس سروس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام ریلوے حکام کو ہونے والے مالی نقصانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس، جو اپنی تاریخی اہمیت اور دیرینہ آپریشن کے لیے مشہور ہے، لاہور کو کراچی سے ملاتی ہے۔
تاہم، یہ سروس مبینہ طور پر کافی مالی خسارے میں کام کر رہی ہے۔
پاکستان ریلوے کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کے آپریشن کو روکنے کا فیصلہ بنیادی طور پر ریونیو پیدا کرنے میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے کیا گیا۔
اس سروس کو روزانہ تقریباً 20 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
قابل غور بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا ہے، جس کی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
جرم
اے این ایف کی ملک بھرمیں انسداد منشیات کارروائیاں
56کلوگرام منشیات، ممنوعہ کیمیکل برآمد ، 7 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے ملک بھرمیں انسداد منشیات مختلف کارروائیوں میں 56کلوگرام منشیات، بھاری مقدارمیں ممنوعہ کیمیکل برآمد کرکے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف کے ترجمان کے بیان کے مطابق فورس نے لگژری گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے موٹروےٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹیوٹا لینڈ کروزر سے 30 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔
کارروائی کے دوران گاڑی سے 5 عدد 30 بور پستول بمعہ میگزین بھی برآمد ہوئے۔اس دوران گاڑی میں سوار خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری کارروائی میں قمر دین پارک لاہور کے قریب گاڑی سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کی نشاندہی پر خاتون سمیت ایک اورملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ایک اور کاروائی کے دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان کے قبضے سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔کوئٹہ میں واقع یارو ریلوے ٹریک کے قریب گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران افغان باشندہ گرفتارکیا گیا۔مذکورہ گھر سے 2 کلوگرام آئس، 190 لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ سمیت مختلف اقسام کا ممنوعہ پاؤڈر بھی برآمد ہوا۔
گھر کو منشیات ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اگر ایران ایٹمی طاقت بنا تو ہم بھی ایسا کریں گے: سعودی ولی عہد
-
صحت 2 دن پہلے
کراچی کے بعد لاہور میں بھی آشوب چشم کے کیسز میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان سے یونان کیلئے ڈنکی کا سفر، مسافر کی زبانی
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی
-
تفریح ایک دن پہلے
بھارتی مشہور اداکار اکھل مشرا کی حادثاتی موت
-
جرم 19 گھنٹے پہلے
فیصل آباد میں پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ نے چینلز کا نیا فیچر متعارف کرادیا
-
دنیا 2 دن پہلے
چین میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ