Advertisement

 اومیکرون کی علامات ڈیلٹا قسم سے بہت زیادہ مختلف ہیں

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون سے متاثر ہونے والے افراد میں بیماری کی علامات ڈیلٹا قسم سے بہت زیادہ مختلف ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 30 2021، 2:15 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اومیکرون کی علامات ڈیلٹا قسم سے بہت زیادہ مختلف ہیں

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی قسم سے متاثر افراد کی نبض کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے جس کی وجہ خون میں آکسیجن کی سطح میں کمی اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی ہوتی ہے۔

جنوبی افریقی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اومیکرون کی علامات مختلف ہیں جو ڈیلٹا کی نہیں ہوسکتیں، بلکہ یہ علامات یا تو بیٹا سے ملتی جلتی ہیں یا یہ کوئی نئی قسم ہے، مجھے توقع ہے کہ اس نئی قسم کی بیماری کی شدت معمولی یا معتدل ہوگی، ابھی تک تو ہم اسے سنبھالنے کے لیے پراعتماد ہیں۔

جنوبی افریقی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں داخل ہونے والے زیادہ تر افراد وہ ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی اور ابتدائی شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ان میں بیماری کی شدت ماضی جیسی ہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس نئی قسم کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ابھی اس کے متعدی ہونے اور بیماری کی شدت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

عالمی ادارے نے دنیا بھر کی حکومتوں سے اومیکرون کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شروع کرنے کا کہا ہے۔

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement