اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے اضافہ ہوگا نہیں ؟ نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمتوں سے متعلق آج سماعت کرے گی۔


ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست دے رکھی ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ۔ فرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد، کوئلے سے 16.69فیصد رہی ۔ فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اسی ماہ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا، تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے40ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیکر فیصلہ کرے گی۔

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال میں اہم تجارتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 6 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 3 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 2 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 11 منٹ قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل