ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاردل ٹھاکر نے اپنی دیرینہ دوست سے منگنی کرلی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑی شاردل ٹھاکر نے اپنی قریبی دوست متالی سے منگنی کر لی ، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی اطلاع دیتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کیں ۔
View this post on Instagram
30 سالہ شاردل ٹھاکر نے اپنی پوسٹ کے عنوان میں لکھا کہ ’ہمیشہ والے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے کیپشن میں دل اور انگوٹھی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ۔ دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی شاردل ٹھاکر اور اُن کی منگیتر نے اس موقع پر ’ہلکے پیازی‘ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کھلاڑی کے قریبی ساتھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کے بعد شادی کریں گے ۔ فی الحال، شاردل کو ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت بی سی سی آئی نے آرام دیا ہے۔
بھارتی کھلاڑی روہیت شرما سمیت مداحوں کی جانب سے بھی شاردل کو منگنی کی مبارکباد دی جارہی ہے ۔
Congratulations @imShard bro, best wishes for the new beginnings… pic.twitter.com/201PyH2NOD
— Rohit Sharma (@ImRo45) November 29, 2021
واضح رہے کہ شاردل ٹھاکر بھارت کے لیے 15 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل