جی این این سوشل

پاکستان

کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے:وزیراعظم کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے:وزیراعظم کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے اپنی کابینہ کے ارکان کو حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اگلے 3، 4 ماہ معاشی معاملات کےلیے اہم ہیں، وزراء اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

تجارت

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کی آئی جی پنجاب کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت

وکلاء بھی اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کی  آئی جی پنجاب  کو وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال  سے گریز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کو وکلاء کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور ہے شہریوں کے تحفظ کےلئے محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ وکلاء کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے معاملات لاہور ہائی کورٹ کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل کریں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll