Advertisement
پاکستان

ملک میں کورونا سے مزید 9 اموات ، 414 متاثر

اسلام آباد:  پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے  اوروبا سے اموات اور کیسز کی شرح میں  بھی بتدریج کمی آرہی ہے،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.97فیصد رہی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 1st 2021, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں کورونا سے مزید 9  اموات ، 414 متاثر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران   ملک میں  مزید 9 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ  414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28ہزار 737 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 85ہزار 254تک جا پہنچے ہیں۔  

این سی اوسی  کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 896مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران  42 ہزار 381فراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔ ملک میں  اب تک کُل 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 325 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔اب تک  95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے  ، اب تک   مجموعی طور پر 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔ پاکستان  کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 4 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 4 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
Advertisement