بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے جمہوریت کے حوالےسے ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق "فائدہ مند جمہوریت" کے عنوان سے جاری کیے گئے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت انسانیت کی مشترکہ قدر ہے اور ایک ایسا آئیڈیل ہے جسے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی عوام نے ہمیشہ پسند کیا ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سو سالوں کے دوران پارٹی نے چین میں عوامی جمہوریت کے استحکام کے لیے عوام کی رہنمائی کی ہے۔ چینی عوام، معاشرے اور ملک کا مستقبل اب چینی عوام کے ہاتھوں میں ہے۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کا اپنے ملک کا مالک ہونا ہی عوامی جمہوریت کا نچوڑ ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین کا عوامی جمہوریت کا مکمل ڈھانچہ نتائج پر مبنی جمہوریت کے ساتھ، نظام پر مبنی جمموریت کے ساتھ مربوط ہے، مضبوط بنیادوں کے ساتھ جموریت جو نظام پر مبنی جمہوریت ہے،بالواسطہ جموریت کے ساتھ براہ راست جمہوریت اور ریاست کی منشا کے ساتھ عوام کی جمہوریت ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ چینی جمہوریت سوشلسٹ جمہوریت کا ایک نمونہ ہے جو جمہوری عمل کے تمام پہلوؤں اور معاشرے کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ ایک حقیقی جمہوریت ہے جو کام کرتی ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت ایک ٹھوس رجحان ہے جو مسلسل ارتقا پذیر ہے۔ تاریخ، ثقافت اور روایت سے جڑی ہوئی یہ مختلف ممالک کے عوام کی دریافتوں اور جدت کی بنیاد پر ان کے اختیار کردہ راستے پر متنوع اشکال کے ساتھ آگے ترقی کرتی ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کوئی آرائشی زیور نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا ایک نظام ہے،جمہوریت چند قوموں کے استحقاق کی بجائے ہر ملک کے عوام کا حق ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں اس کا فیصلہ باہر کے مٹھی بھر لوگوں کی بجائے اس کے عوام کو کرنا چاہیے اور یہ کہ آیا کوئی ملک جمہوری ہے اس کا اعتراف بین الاقوامی برادری کو کرنا چاہیے، نہ کہ من مانی طور پر چند خود ساختہ ججوں کے ذریعے فیصلہ کیا جائے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریت کا کوئی طے شدہ ماڈل نہیں۔ یہ خود کو کئی شکلوں میں پیش کرتی ہے۔ دنیا کے بے شمار سیاسی نظاموں کا ایک ہی پیمانے پر جائزہ لینا اور متنوع سیاسی ڈھانچوں کو ایک ہی نظر سے جانچنا خود ایک غیر جمہوری عمل ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 10 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 5 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 10 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 8 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 7 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago





