جی این این سوشل

پاکستان

"جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق

کراچی : 3 روز سے لاپتہ تربیت یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش کنڈ ملیر سے مل گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

"جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق 3 روز سے لاپتہ تربیت یافتہ انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل  کی لاش  کنڈ ملیر سے مل گئی ہے۔بلوچستان کے علاقے آواران میں "جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے اس دوران وہ لاپتہ ہوگئے تھے۔

بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی کے مطابق قاضی اجمل کا جہاز  پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔ طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے۔

ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا اور اس کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔

انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے۔

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف سی  نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll