Advertisement
ٹیکنالوجی

واٹس ایپ اسٹیٹس پر ‘ انڈو ‘ کا آپشن

فیس بک میسنجر کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 6th 2021, 6:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
واٹس ایپ اسٹیٹس پر ‘ انڈو ‘ کا آپشن

نیویارک : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے اسٹیٹیس کے لیے صارفین کو ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوری کو " ان ڈو"  کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کر دی گئی ہو، جس کے لیے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

انڈو بٹں کو کلک کرنے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔ یہ  فیچرابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کے لیے ہے، لیکن جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی اور اس کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا جائے گا۔

واضح رہے  اسٹیٹس فیچر میں صارفین تصاویر اور ویڈیوز کو ایموجیزاور کیپشن کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہوجاتی ہیں۔ 

واٹس ایپ کے ایک اور نئے فیچر میں اب ریپلائی کے بغیر صارفین میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی تحریر کی ضرورت نہیں ہو گی۔

فیس بک میسنجر کی طرح واٹس ایپ پر بھی میسج ری ایکشنز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب  یہ بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، اور رپورٹ کے مطابق کچھ ہی عرصے میں یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement