اگر آپ جی بی واٹس ایپ یاواٹس ایپ ڈیلٹااستعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر اسے اپنے فون سے نکال دیں
رپورٹ کے مطابق یہ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر واٹس ایپ کے رولز کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔


نیویارک : واٹس ایپ کی نقل کرکے بنائی گئی کچھ ایپلی کیشنز بھی چلن میں ہیں اور کافی لوگ انہیں بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ’جی بی واٹس ایپ‘ (GB WhatsApp)اور ’واٹس ایپ ڈیلٹا‘(WhatsApp Delta) سرفہرست ہیں۔
اگر آپ بھی ان میں سے کوئی تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن استعمال کر رہے ہیں تو فوری طور پر اسے اپنے فون سے نکال دیں کیونکہ واٹس ایپ کی طرف سے ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیا ہے اور جو لوگ ان ایپس کو استعمال کر رہے ہیں، ان کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
دی سن کے مطابق واٹس ایپ کے وہ صارفین جو ان جعلی واٹس ایپ ایپلی کیشنز میں اپنے اسی نمبر سے لاگ ان کرتے ہیں، انہیں نہ صرف واٹس ایپ پر بین کر دیا جائے گا بلکہ ان میں سے کئی ایسے بھی ہوں گے جن کی چیٹ ہسٹری بھی ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز بہت زیادہ مقبول ہیں مگر واٹس ایپ کے رولز کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
ان ایپلی کیشنز میں واٹس ایپ کی نسبت زیادہ فیچرز موجود ہیں، جن کی وجہ سے لوگ ان کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔ ان میں ’آٹو ریپلائی‘ ، زیادہ تصاویر بھیجنے، میسج پڑھے جانے کی رسید مخفی رکھنے سمیت کئی طرح کے اضافی فیچرز ہیں، جو کہ واٹس ایپ کی اصل ایپلی کیشن میں نہیں ہیں۔ یہ ایپس گوگل پلے سٹور پر موجود نہیں ہیں۔ انہیں ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرنا پڑتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 17 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 16 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 hours ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 17 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago






