جی این این سوشل

پاکستان

آج موسم کیسے رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور وگردونواح میں دھندکے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آج موسم کیسے رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ آج پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ آج سے پاکستان میں داخل ہوگا جس سے لاہورسمیت پنجاب بھر میں دھندکی شدت میں کمی ہوگی البتہ بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔ادھر پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھندکے باعث موٹروے ایم ون،ایم ٹو،ایم تھری،ایم فور اور فائیو کئی مقامات پربند ہوگئی جب کہ لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کاشیڈول بھی متاثر ہے۔

لاہور وگردونواح میں دھندکے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن متاثرہے۔دھند کے باعث6پروازیں تاخیرکا شکارجبکہ دومنسوخ کردی گئیں۔رحیم یار خان،میاں چنوں، پاکپتن، گوجرہ، جھنگ اورگردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔

دنیا

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل معطل کر دی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا نے اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی

امریکا نے ملک بھر میں مظاہروں کے بعد اسرائیل کو بھیجی جانے والی ہتھیاروں کی کھیپ روک دی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق دو اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو گولہ بارود کی ترسیل معطل کر دی تھی۔

حکام نے بتایا کہ اس اقدام نے اسرائیلی حکومت کے اندر شدید تشویش پیدا کردی ہے  فروری 2024 میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل سے اس بات کی گارنٹی فراہم کرنے کو کہا تھا کہ غزہ میں بین الاقوامی قانون کے مطابق امریکی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں، تل ابیب نے مارچ میں ضمانتیں فراہم کی تھیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ اسرائیل رفح پر حملہ کرے گا، رفح میں غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے آکر 11 لاکھ کے قریب افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

دریں اثنا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو ایک بیان میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ تناؤ کا عندیہ دیا تھا، منگل کو نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ ہو یا نہ ہو اسرائیلی فوج ہر حال میں رفح پر زمینی حملہ کرے گی، یہ خیال کہ ہم جنگ کو اس کے تمام اہداف حاصل کرنے سے پہلے روک دیں گے ناقابل تصور ہے۔

ہاد رہے کہ امریکہ کی قیادت میں بہت سے بین الاقوامی اور امدادی اداروں کے ساتھ ساتھ بیشتر مغربی ملکوں نے رفح پر ممکنہ حملے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ نے بارہا کہا ہے کہ رفح کے لوگوں کے لیے پناہ لینے کے لیے پوری پٹی میں کوئی بھی محفوظ جگہ موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ماہ اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جانے تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل تھی۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کے نتیجے  میں غزہ کی پٹی میں مجموعی طور پر34ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،  شہید ہونیوالوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت میں مذہبی آزادی نا ہو نے  کے برابر ہے ، امریکی کمیشن

امریکہ کے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے ۔

رپورٹ میں امتیازی قوم پرست پالیسیاں تشکیل دینے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتوں پر دبائو ڈالنے کیلئے نفرت انگیز بیانات جاری کرنے پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیاہے۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں پر فرقہ وارانہ تشدد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جس سے اقلیتیں بری طرح متاثر ہورہی ہیں ۔

رپورٹ میں مذہبی آزادی کی منظم ، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے بارے میں خصوصی تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اتوار کو پاکستان پہنچا جو پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا ۔

وفد کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزراء مصدق ملک اور جام کمال خان نے استقبال کیا۔


واضح رہے کہ زراعت، ٹیکنالوجی، ریٹیل اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد سعودی کمپنیوں کے سربراہان اس وفد کا حصہ ہیں۔

 اس دورے سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور پاکستان سعودی اقتصادی تعلقات کو نئی راہ ملے گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll