جی این این سوشل

صحت

پہلی بار انسان کے سینے میں خنزیر کا دل لگا دیا گیا

امریکہ :  میڈیکل سائنس کی دنیا میں ایک اور کارنامہ ،میڈیکل کی  تاریخ میں پہلی بار دل کے مریض کے سینے میں خنزیر کا دل لگا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پہلی بار انسان کے سینے میں خنزیر کا دل لگا دیا  گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل اسکول کے مطابق ایک مریض میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے ۔  امریکا سے تعلق رکھنے والے 57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے ہیں جن میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر کا دل لگایا گیا ہے۔

ابتدائی تجربات میں بندر کا دل لگایا جاتا تھا تاہم بندر کا دل پیوند کاری میں مفید ثابت نہ ہوا، جبکہ خنزیر پر تجربہ مفید رہا ہے ۔ 

امریکا میں یہ کارنامہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین نے انجام دیا جو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے گریجویٹ ہیں۔

اس پیوند کاری کو مریض  کی زندگی بچانے کی آخری امید سمجھا جاتا تھا، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے زندہ رہنے کے طویل مدتی امکانات کیا ہیں۔

بی بی سی کے مطابق مریض نے اپنے آپریشن سے پہلے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں پتا ہے یہ اندھیرے میں تیر چلانے کے مترادف ہے مگر ان کے لیے یہ آخری انتخاب تھا  کہ موت کو قبول کریں یا پھر ٹرانسپلانٹ کرائیں ۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سنٹر  ٹرانسپلانٹ کرنے والی میڈیکل ٹیم کے لیے یہ برسوں کی تحقیق کا نچوڑ ہے اور اگر یہ کامیاب رہتا ہے تو دنیا بھر کی زندگیوں کو بدل سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ سکول آف میڈیسن نے ایک پریس  ریلیز میں کہا کہ سرجن بارٹلی گریفتھ نے کہا کہ  یہ سرجری دنیا  میں "اعضاء کی قلت کو دور  کرنے کے ایک قدم کے قریب" لے آئے گی ۔ اس کا مطلب ہے کہ امریکہ میں ایک دن میں 17 افراد ٹرانسپلانٹ کے انتظار میں مر جاتے ہیں ، جن میں مبینہ طور پر 100,000 سے زیادہ افراد انتظار کی فہرست میں شامل ہیں۔ 

پاکستان

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، ابراہیم رئیسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی،تہذیبی،مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں اور دونوں ممالک علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بھی سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 700 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 
آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll