اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اب یہ منی بجٹ ہمارے دفاعی ایشوز کو بہت پیچھے لے جائے گا۔ اگر عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے۔


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ نے کہا تھا منی بجٹ نہیں آئے گا لیکن میری تمام باتیں درست ثابت ہوئیں۔ پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اب یہ منی بجٹ ہمارے دفاعی ایشوز کو بہت پیچھے لے جائے گا۔ اگر عوام کی جیب خالی ہے تو یہ بجٹ جعلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پر اب تک 1700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے جا چکے ہیں۔ منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیراسد عمر نے منی بجٹ پیش کر کے 400 ارب روپے کے ٹیکس لگائے جبکہ حفیظ شیخ اور شبر زیدی کی جوڑی نے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے۔حکومت نے یوٹرن میں مہارت حاصل کی اور اب منی بجٹ ملک میں تاریخی مہنگائی لائے گا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ اپوزیشن نے فیٹف بل پر ملک کے لیے تعاون کیا، ہم نے تعاون کیا تو جواب میں ہمیں چور اور ڈاکو کہا گیا،کس نے کنٹینر پر کھڑےہو کرکہا تھا کہ بجلی مہنگی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے عوامی مفاد میں کھڑی ہو تو اپوزیشن ساتھ دےگی، حکومت آئی ایم ایف کی شرائط نہ مانے تو ساتھ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 14 hours ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 14 hours ago

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 10 hours ago
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 12 hours ago

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 9 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 12 hours ago
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 14 hours ago

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 11 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 14 hours ago

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 12 hours ago
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 2 hours ago

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 14 hours ago







