نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران دو وزرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے، اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی ایک دوسرے وزیر نے 24 گھنٹوں کے دوران کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دارا سنگھ چوہان نے بدھ کو اپنا استعفیٰ دیا اور کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ریاست میں نچلی ذاتوں، دلتوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔
چوہان 2017 سے آدتیہ ناتھ کی کابینہ میں جنگلات اور ماحولیات کے وزیر تھے۔
دوسری جانب بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر ایس پی موریا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا –جہنوں نے گزشتہ روز پارٹی چھوڑی تھی - مبینہ نفرت انگیز تقریر کے سات سال پرانے کیس میں یہ وارنٹ سیتا پور کی ایک عدالت نے جاری کیا تھا لیکن پولیس کی اس کیس میں اچانک دلچسپی کو بی جے پی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
منگل کو اتر پردیش میں ایک اور اہم او بی سی لیڈر سوامی پرساد موریہ نے بی جے پی چھوڑ دی تھی۔ ان کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے، حالانکہ اس فیصلے کا سرکاری طور پر اعلان ہونا باقی ہے۔
خیال رہے کہ اترپردیش کے 11 اضلاع کی 58 نشستوں پر انتخابات 10 فروری کو ہونے جا رہے ہیں تاہم اس سے قبل ہی ارکان اسمبلی کی ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں جانے اور روٹھنے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 minutes ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago





