اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور معیشت کو ترقی کےٹریک پر لگایا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ حکومت نے سخت فیصلے کر کے معیشت کو سنبھالا، ن لیگ معیشت کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ گئی، ہم نے ان کی معاشی پالیسیوں کو رد کر کے صحیح راستہ اپنایا، ان کی غلطیوں کی وجہ سے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے، کورونا کے دوران سپلائی چین بند ہونے سے مہنگائی ہوئی۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فصلوں کی پیداوار (ن) لیگ دور سے زیادہ ہوئی، سب سے زیادہ یوریا کی فروخت 2021 میں ہوئی، ڈیمانڈ بڑھنے سے یوریا کی کمی آئی ہے، یہ اپنی بات کر کے چوروں کی طرح بھاگ جاتے ہیں، سندھ میں ریاست کا نظام کمزور ہوچکا ہے، عدالت کے ریمارکس ہیں کہ سندھ میں کوئی حکومت ہے ہی نہیں۔
وفاقی وزیر حماد کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے صرف 300 ارب کے ٹیکسز لگائے ہیں، لگائے گئے ٹیکسز ایڈجسٹ ایبل ہیں، منظور چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 4 ارب کہاں سے نکل آئے ؟ ہم نے نومبر، دسمبر اور جنوری میں ایل این جی کے 10 کارگو امپورٹ کیے، ان کے لگائے گئے ٹرمینلز کو 5 لاکھ ڈالر یومیہ دے رہے ہیں، ایل این جی کا ایک کارگو 10 ارب روپے کا ہے۔

’’یوں جو تکتا ہے آسمان کو تو ۔۔۔‘‘باغی اور روایت شکن شاعرجون ایلیا کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے
- 2 hours ago

کابینہ کی منظوری کےبعد27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا شور شرابہ
- 4 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
- 3 hours ago

27ویں آئینی ترمیم کا مقصد عدالتی اصلاحات اور آسان انصاف کی فراہمی ہے، وزیر قانون
- 4 hours ago

ترکیہ ، آذربائیجان کے اظہارِ یکجہتی پر مشکور ہیں،معرکہ حق میں دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے گرائے،وزیراعظم
- 3 hours ago

این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- 30 minutes ago

13 سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک، نئی تحقیق میں انکشاف
- 2 hours ago

آخری ون ڈے: شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ، پروٹیز 143 رنز پر ڈھیر
- 4 hours ago

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز،مجوزہ ترمیم کا مسودہ سامنے آ گیا
- 4 hours ago

پاکستان مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
- 4 hours ago

عد م پیشی پربانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 hours ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
- 4 hours ago

.jpg&w=3840&q=75)






