اسلام آباد: خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ منی بجٹ نہیں یہ میگا بجٹ ہے، کاروباری طبقہ ان ٹیکسوں کا بوجھ عام آدمی کو پاس آن کرے گا۔

مسلم لیگ(ن)کےرہنماخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی بالادستی کی قسم کھائی ہوئی ہے، مینگل صاحب کی تقریر سن کر یاد آیا کہ مشرقی پاکستان کے بھائی بھی یہی کہا کرتے تھے، یکوڈک پر سب سے پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، کیسا انصاف ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں گیس نہیں اور میرے گھر میں گیس ہے، یہ وقت لڑائیوں کا نہیں، ملک کے وسائل پر سب کا حق ہے، جو کچھ بلوچستان میں ہو رہا ہے اس پر بھی وفاق کو ماتم کرنا چاہیے، جب تک عوام کو ایک پیمانے پر نہیں تولیں گے فالٹ لائنز بڑھتی جائیں گی، فاٹا کو ضم کیا لیکن ان کو باقی پاکستانیوں جیسے حقوق بھی دیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ منی بجٹ آیا ہے افسوس کی بات ہے، یہ منی بجٹ نہیں یہ میگا بجٹ ہے، کاروباری طبقہ ان ٹیکسوں کا بوجھ عام آدمی کو پاس آن کرے گا، سرمایہ دار شادیوں پر دو دو ارب خرچ کرتے ہیں اور ایسے گھرانے بھی ہیں جہاں دو وقت کی روٹی نہیں، ٹیکس بڑھانا علاج نہیں ہے،علاج یہ ہے کہ کرپشن روکی جائے، ادویات، گندم، چینی، ایل این جی اور یوریا کا ڈاکا روکا جائے۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعظم کہ رہے تھے کہ ساڑھے تین سال میں بحران حل کیے، پاکستان کے ہر بحران کا مؤجد وزیراعظم ہے، ان کے احتساب اک ایجنڈا اس لیے ناکام ہوا کہ وہ انصاف پر مبنی نہیں تھا، ان کی جیبیں گرم کرنے والوں کو کوئی پکڑنے والا نہیں، اس طرح ملک نہیں چلا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ آئین کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہوں، اگر کوئی ادارہ ایک پیج پر نہیں تو وہ آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یہ اس ایوان کی توہین ہے کہ حکومت پریشر میں آ کر ایک پیج کا بیان دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سکروٹنی کمیٹی کی روپٹ آئی، بعض حصے آج بھی مخفی ہیں، فالودے والے کی بات کرتے ہیں ان کے اپنے چائے والے کی اکاؤنٹ میں پیسے آئے، ن لیگ کو ٹی ٹی کے طعنے مارتے ہیں وہ محسب بیگ نے کہا میں نے پیسے دیے وہ ٹی ٹی کہاں گئی، جہانگیر ترین نے پیسے دیے وہ ٹی ٹی کہاں گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک بیچنے کے بعد بینک کے نام سے اسٹیٹ ہٹا دیں، یہ آئی ایم ایف کی برانچ بن گیا ہے، گورنر وزیراعظم سے ذیادہ طاقت ور ہو گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی ایکسپورٹس کو خود تباہی کیا ہے آپ کی پالیسیوں سے ایکسپورٹ آرڈر کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں گے۔شیخ رشید میاں نواز شریف کے بڑے چہیتے وزیر رہے ہیں، انھوں نے نواز شریف کا ماتھا چوما تھا، ایک بار کابینہ اجلاس میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی بات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھے ہوئے بل جس گھر میں جائیں گے وہ آئندہ ہمیں ووٹ نہیں دے گا، پتہ نہیں شیخ رشید اب کابینہ میں کیسے مشورے دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل


