لاہور: عدالت نے چار ملزموں کو 9 ،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا دیا۔


تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے چار ملزموں کو 9 ،9 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ہے، عدالت نے عید گل ،سجاد شاہ ،پیٹر پال اور ضیاءاللہ کو 9 ۔9 بار سزائے موت کی سزا سنائی ہے جبکہ خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا ، انسداد دہشتگری عدالت نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے جیل میں ٹرائل مکمل کیا تھا ۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیاتھا، عدالت میں کل 56 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کروائے تھے، ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے بم دھماکے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمہ عائشہ کی جانب سے رانا فدا حسین اور سرکاری وکیل عبدالروف وٹو نے ٹرائل مکمل کرایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 23جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے میں 5افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکے سے ایک گھر اور 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں تھیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

