جی این این سوشل

جرم

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جعلی پير اور عاملوں کو گرفتار کر ليا

لاہور:  ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعلی پير خواتين کی قابل اعتراض  ويڈيوز اور تصاوير سے بلیک  میل کرتے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جعلی پير اور عاملوں کو گرفتار کر ليا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطا بق  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف  آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے جعلی پير اور عاملوں کو گرفتار کر ليا ہے۔

ایف  آئی اے کا کہنا ہے کہ  جعلی پير خواتين کی قابل اعتراض  ويڈيوز اور تصاوير سے بلیک  میل کرتے تھے، جعلی    پیرسوشل میڈیا  کے ذريعے مريدوں سے رابطہ کرتے اور ہدايات ديتے تھے، ملزم خواتین کو پسند کی شادی اور شوہر کو  تابع کرنے کے طريقے بتاتے تھے۔

 ايف آئی اے کے مطابق   جعلی عامل اب تک سينکڑوں خواتين کو لوٹ چکے ہیں ، گروپ  میں  شامل چند لوگ پہلے پھل  بیچتے تھے،کورونا کے بعد جعلی پير بن گئے، گينگ کے 3 ارکان گرفتار کرلیے گئے ہیں جبکہ  خاتون سميت 3 فرار ہیں۔

ايف آئی اے کا کہنا ہے کہ  گرفتار افراد  میں  عبدالاحد،شبير اور اکرم شامل ہیں  جبکہ  سرغنہ مبارک اس کا بھا ئی  آصف اور بيوی عائشہ سحر فرار  ہیں ۔

دنیا

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اذلان شاہ کپ،پاکستان کی کینیڈا کو شکست دے کرفائنل کھیلنے کے روشن امکانات

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ کپ،پاکستان کی  کینیڈا کو  شکست دے کرفائنل کھیلنے کے روشن امکانات

ملائیشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 4-5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر اپنی حیثیت ثابت کردی۔ 

پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل کے لیے فیورٹ ٹیم کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے اپنے چوتھے پول میچ میں کینیڈا کو  شکست دی۔ 

پاکستان نے نئے گول کیپر منیب الرحمٰن کے ساتھ میچ کا آغاز کیا تاہم کینیڈا نے کھیل کے 5 ویں منٹ میں سین ڈیوس اور 17ویں منٹ میں ہربیر سدھو کی مدد سے 2 فیلڈ گول اسکور کرکے اپنی برتری قائم کرتے ہوئے پاکستان کو دباؤ میں لے لیا، جوکہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر محمود کے ذریعہ کھیل کے 28ویں اور 29ویں منٹ میں گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا۔ 

ہاف ٹیم کے بعد پاکستان ٹیم کے تجربہ کار گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان نے پاکستان کی گول پوسٹ پر پوزیشن سنبھالی، تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44ویں منٹ میں رانا وحید اشرف اور 45ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔

 کینیڈا کی جانب سے کھیل کے45ویں منٹ میں کھلاڑی سین ڈیوس نے فیلڈ گول اسکور کیا۔ کینیڈا کی جانب سے کھیل کے 50ویں منٹ میں اووجوت بٹر نے فیلڈ گول اسکور کرکے کینیڈا کے گول خسارے کو کم کیا، تاہم جیت کا پلڑہ پاکستان کے حق میں رہا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان اپنے پول کا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 1:00 بجے دوپہر کھیلے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll