تین سالوں میں آسکر ایوارڈز مشہور شخصیات کے ذریعے تقسیم کیے گئے لیکن 2019، 2020 اور 2021 میں ان کا کوئی میزبان نہیں تھا۔


دنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ آسکر کے 94 ویں میلے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، تین سال بعد فلمی میلہ ہوسٹ کے ساتھ واپسی کرے گا۔
2018 کے بعد یہ پہلی بار ہوگا جب آسکر کی تقریب باقائدہ میزبان کے ساتھ منعقد کی جائے گی، اس سے پہلے کورونا کی وجہ سے تقریب بنا ہوسٹ کے ہی منعقد کی جاتی رہی ہے۔
تین سالوں میں آسکر ایوارڈز مشہور شخصیات کے ذریعے تقسیم کیے گئے لیکن 2019، 2020 اور 2021 میں ان کا کوئی میزبان نہیں تھا۔
“اسپائیڈر مین: نو وے ہوم” کی شاندار کامیابی کے بعد مداحوں کی خواہش ہے کہ تین سال بعد اس شاہانہ تقریب کی میزبانی برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ کو دی جائے۔
دیگر ایوارڈ شوز کووِڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں، تاہم والٹ ڈزنی کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزاز آسکر کے انعقاد کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
2022 کے ایوارڈ فنکشن کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 8 فروری کو ہو گا جبکہ لاس اینجلس میں 27 مارچ کو ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔
دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی ٹیلی کاسٹ کی درجہ بندی میں بھی کمی دیکھنے کو آئی ، 2021 میں امریکا میں ریٹنگ10.4 ملین لوگوں کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔ کورونا کی وجہ سے دیگر ایوارڈ شوز کے ناظرین کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
اے بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ 2022 کے آسکرز ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں دوبارہ منعقد ہوں گے۔ پچھلے سال، ایوارڈز کووڈ کی وجہ سے لاس اینجلس کے شہر کے تاریخی یونین ٹرین اسٹیشن پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 hours ago

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 9 hours ago

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 8 hours ago

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 11 hours ago

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 8 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 hours ago

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 12 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 14 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 13 hours ago

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 11 hours ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 13 hours ago