لاہور: شاد باغ پولیس نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 خطرناک شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔


ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن سرفراز ورک نے بتایا کہ شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3 خطرناک شوٹرز ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، تینوں ملزمان درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
سرفراز ورک نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ رات ایک فیملی کو لوٹنے کی کوشش کی، متاثرہ افراد نے 15 پر کی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی گئی، تاہم معجزانہ طور پر پولیس پارٹی محفوظ رہی، اور کافی کوششوں کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں شہباز عزیز بٹ، ساجد علی اور ندیم شامل ہیں، جب کہ کارروائی کے دوران ان کے قبضہ سے 2 پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔
ایس پی سٹی حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش درجنوں واداتوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ افضال عرف کنو کے لئے ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں جو اس وقت بیرون ملک ہے، جب کہ یہاں شہباز بٹ کے کہنے پر ساجد علی اور ندیم دونوں قتل اور بھتہ کے لیے لوگوں کے گھروں، دفاتر اور دوکانوں پر فائرنگ کرتے تھے۔
ایس پی سٹی کے مطابق ندیم نامی ملزم نے افضال کنو اور گرفتار ملزم شہباز بٹ کے کہنے پر سبزہ زار میں مکان کرایہ پر لیا اور ساجد نے گلی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے اور ریکی کر کے فائرنگ سے فیصل نامی شخص کو قتل کیا، گرفتار ملزم شہباز بٹ کا دبئی میں مقیم بنگش پٹھان سے بھی تعلق ہے جو قحبہ خانہ چلاتا ہے اور قحبہ خانہ پر کام کرنے والی پاکستانی لڑکیوں کو حراساں کرتے ہیں، ملزمان بھتہ خوری کی خاطر معصوم لوگوں پر فائرنگ کرتے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے۔
حفیظ الرحمان بگٹی نے بتایا کہ شہباز بٹ نے لاہور کے مشہور تاجر جونا بٹ جو لیگی رہنما بلال یسین کا کزن ہے کے قتل کا پلان کر رکھا تھا، دوارن تفتیش ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ ملزمان نے ہی فائرنگ کے لیےعابد باکسر کے گھر کی ریکی کی اور ساجد نے کیمرے انسٹال کیے۔
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا
- 4 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- a day ago

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی
- 5 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 16 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- a day ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری
- 5 days ago

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- a day ago

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- a day ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 12 hours ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک
- 5 days ago

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم
- 5 days ago

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- a day ago





