ٹیکنالوجی
دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم کی 10ویں برسی
لاہور: آئی ٹی کی دنیا میں بے حد چھوٹی عمر میں نام کمانے والی ارفع کریم رندھاوا کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد میں پیداہوئیں ۔ جولائی 2015 میں صرف 9 برس کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ امتحان پاس کر کے ارفع کریم نے انتہائی کم عمر میں آئی ٹی کی دنیا میں ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا ۔
دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل ، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات اپنے نام کیے۔
2005 میں مائیکرو سافٹ کےبانی بل گیٹس نےارفع کریم سےخصوصی ملاقات کی اور انھیں سند عطا کی۔
ارفع کریم 14 جنوری 2012 کو صرف 16 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پاگئیں ۔
ارفع کریم کے قابل ستائش کارنامے پر پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی ٹاور کے نام کو ارفع کریم کے نام سے بھی منسوب کیا گیا۔
پاکستان
نئے چئیرمین نیب کیلئے حکومتی اتحاد جسٹس (ر)مقبول باقرکے نام پر متفق
اسلام آباد: حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کیلئےجسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نئے چیئرمین نیب کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر حکومتی اتحادی جماعتوں میں آپس میں اتفاق کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے مابین نئے چیئرمین نیب کے نام پربا ضابطہ مشاورت ہوئی جس میں جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کیا گیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی اس نام پر اتفاق کیا ہے ۔
جسٹس (ر) مقبول باقرسندھ ہائی کورٹ سےسپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے جبکہ فوادحسن فواد کے نام پر حکومتی اتحادیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا ۔ ابتدائی طور پر فواد حسن فواد،جسٹس امیر مسلم ہانی ، قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام بھی زیر غور لائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض بھی جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق کریں گے اور اگر کوئی رکاوٹ نہ آئی تو وہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق کے بعد چیئرمین نیب کے نام کی سمری صدر کو ارسال کردی جائے گی۔
یاد رہے کہ موجودہ چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے عہدے کی مدت 2 جون کو ختم ہورہی ہے۔
تجارت
’سستا پیٹرول، ڈیزل سکیم‘، 40 ہزار سے کم آمدن والوں کو دو ہزار ماہانہ دینے کا اعلان
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ’وزیراعظم سستا پیٹرول سستا ڈیزل‘ سکیم کے تحت ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو جون سے دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سستاپیٹرول سستا ڈیزل سکیم کے تحت ایک کروڑ40 لاکھ پاکستانی گھرانوں کوماہانہ دوہزارروپے وظیفہ دیا جائے گا، سکیم سے 8 کروڑ 40لاکھ افراد یا ایک تہائی آبادی مستفید ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جون تک آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کامعاہدہ ہوجائے گا، اس کے بعد پاکستان کونئی قسط ملے گی، ہم سیاسی دباؤ کاسامنا کریں گے اوروہ فیصلے کریں گے جوملک اورقوم کے مفادمیں ہوں، نئے مالی سال کابجٹ 10 جون کوپیش کیاجائے گا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیرعظم نے گزشتہ رات قوم سے خطاب میں جواعلانات کئے ہیں ان سے ملک کے غریب اورکم آمدنی رکھنے والے طبقات کوفائدہ پہنچے گا ، یہ حقیقت ہے کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا لیکن اگرایسا نہ کرتے توروپیہ کی قدرمزیدگرجاتی اورملک اورمعیشت کانقصان ہوتا،مشکل اورسخت فیصلہ ملک وقوم کے مفاد میں کیاہے ، اس فیصلے سے روپیہ کی قدرپراچھا اثرپڑا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی ہے ، اس سے لیکویڈیٹی کادباؤ کم ہوجائے گا۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ غریب پروری وزیراعظم شہبازشریف کی روایت ہے، سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کاجوطوفان آیاہے اس کے تدارک کیلئے حکومت سے جوکچھ ہوگا وہ کرے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ مئی میں پیٹرول بڑھایا ہے، مناسب نہیں ہوگا کہ چند دن بعد پھر بڑھا دیا جائے، مجھے نہیں لگتا ہے پیٹرول کی قیمت میں یکم جون کو اضافہ ہوگا، بجلی کی قیمت بڑھانے کی کوئی سمری ہمارے پاس نہیں آئی ، اس بار آئی ایم ایف سے نجکاری پر بات نہیں ہوئی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم سستاپیٹرول سستاڈیزل سکیم کے تحت ایک کروڑ40 لاکھ پاکستانی گھرانوں کوماہانہ دوہزارروپے وظیفہ دیا جائے گا، یہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے حاصل معاونت سے اضافی ہوگا، اس سکیم سے 8 کروڑ 40لاکھ افراد یا ایک تہائی آبادی مستفید ہو گی۔
اس سکیم کی لاگت 28ارب روپے ہے، اس سکیم سے 73لاکھ وہ گھرانے جو بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہیں، مستفید ہوں گے اس کے علاوہ 67لاکھ وہ گھرانے بھی شامل ہیں جوبی آئی ایس پی میں شامل تونہیں مگر ان کا پاورٹی کاسکور37 سے کم ہے، ایسے گھرانے ٹیلی فون نمبر786 پراپنا شناختی کارڈ نمبرارسال کرکے یہ امداد حاصل کرسکیں گے، اس میں گھرانوں کی سربراہ خواتین اوربیواوں کوترجیح دی جائے گی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق پاکستان میں ایک گھرانہ اپنی آمدنی کا 5 فیصد ٹرانسپورٹ پرخرچ کرتا ہے اسی پیمانہ کے مطابق آمدنی کے پانچ فیصد کے مطابق امداد دی جائے گی،اس سکیم کوآئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیاجائے گا۔انہوں نے سکیم میں معاونت فراہم کرنے پرڈاکٹرشازیہ مری اورسیکرٹری بی آئی ایس پی کاشکریہ اداکیا۔
پاکستان
یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کمی
وزیر اعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی،نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 جبکہ دس کلو کا تھیلا چار سو میں دستیاب ہو گا، قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورزپر آٹے کی قیمت میں کیا گیا اضافہ واپس لے لیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 180روپےکی کمی کے بعد 980 روپے سے دوبارہ 800 روپےکا ہوگیا ہے ۔
10 کلو کے آٹے کےتھیلےکی قیمت میں 90 روپے کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 490روپےسےکم ہوکر 400 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلٹی اسٹورزپر بیس کلو آٹےکی قیمت میں ایک سو اسی روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جب کہ 26 مئی تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے تھی اور 10 کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 400 روپے تھی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،الیکشن کمیشن
-
تجارت ایک دن پہلے
یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
نامور کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کرگئے
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے چوہدری شجاعت بھی میدان میں آگئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2022سینیٹ سے منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئی ڈیل نہیں ہوئی اگر اسلام آباد بیٹھ جاتا تو بہت خون خرابہ ہونا تھا:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافےکا اعلان
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
لاہور : گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان